پاکستانی شخص نے فون پر بھارتی سکیورٹی فورس کے اعلی افسر کو چکمہ دےدیا:انکوائری شروع

نئی دہلی (نیشن مانیٹرنگ) ایک پاکستانی شخص نے بلیک کیٹ نامی بھارتی سکیورٹی فورس کے یونٹ برائے انسداد دہشت گردی کے افسر کو فون پر چکمہ دے دیا۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی شخص نے انٹرنیٹ پر بلیک کیٹ نامی سکیورٹی فورس کے میجر رینک کے افسر کو فون کرکے حیدر آباد میں ہونے والے بم دھماکوں سے متعلق دریافت کیا۔ بھارتی افسر یہ سمجھا یہ فون اس کے کسی افسر نے کیا ہے جس پر وہ نہایت مستعدی سے اسے تفصیلات بتاتا رہا بعدازاں معلوم ہوا کہ یہ فون پاکستان سے کیا گیا ہے جس پر نیشنل سکیورٹی گارڈز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اعلی حکام نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا، جب کہ میڈیا بریفنگ میں نیشنل سکیورٹی گارڈز کے سربراہ اروند راجن نے کہا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں کوئی اہم یا خفیہ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...