امریکی معاونت سے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل

لاہور (نیوزرپورٹر) امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی معاونت سے واپڈا نے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ بحالی کے عمل سے سسٹم کو 128 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین واپڈا سید راغب شاہ نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو تربیلا پاور سٹیشن کے دورہ پر بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو بجلی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سلسلے میں ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تربیلا میں بحالی کے کام کی تکمیل سے حاصل ہونے والی بجلی 20 لاکھ صارفین کے لئے کافی ہوگی اوربجلی کی کمی سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ یو ایس ایڈ نے واپڈا کو تربیلا پاور ہاو¿س کے تین یونٹوں کی بحالی اور عملے کی تربیت کے لئے ساڑھے 16 ملین ڈالر فراہم کئے۔ امریکہ تربیلا کے علاوہ منگلا پاور ہاو¿س گومل زام اور ست پارہ ڈیم جیسے منصوبوں کی تکمیل میں بھی معاونت کررہا ہے۔ منصوبوں سے مزید 35 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی اور دو لاکھ ایکڑ اراضی سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...