لاہور(کامرس رپورٹر)برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) نے پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹر کی مالیاتی معاونت کیلئے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ”سمیڈا“ کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ گزشتہ روزڈی ایف آئی ڈی کے چار رکنی وفد نے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار احمد نواز سکھیرا کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر سمیڈا کے جنرل مینیجر سلطان ٹوانہ، خرم خان اور دیگر سنیئر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ جبکہ وفد میں ٹیم لیڈر اور سینئر ترقیاتی ایڈوائزر جان ولمادھرما، واشنگٹن ڈی سی میں تعینات ایڈوائزر رولینڈ وی پیرسن جونئیر اور مقامی دفتر کے سینئر اہلکار وقاص حسن اور سہیل واجد شامل تھے۔ ڈی ایف آئی ڈی کے تحت ایک پروگرام گزشتہ دو برس سے جاری ہے جسے انکی انتظامیہ نے 2015تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا کی معاونت اور شراکت مفید ثابت ہو گی۔
برطانوی ادارہ کے وفد کی چیف ایگزیکٹو ”سمیڈا سے ملاقات
Mar 06, 2013