اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز اور شدت پسندوں کے مابین گھمسان کی لڑائی جاری ہے. مامو زئی کے علاقے میں ہونے والی تازہ جھڑپ میں نو شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے. کارروائی میں ایک افسر اور چار اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اپراورکزئی کے علاقے تارغو کا کنٹرول بھی سنبھال لیا،کل سے اب تک ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک شدت پسندوں کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔