عوام گرم موسم کے لیے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں کے درجہ حرات میں چارسے چھ ڈگری اضافے کی پیش گوئی کردی.

رفتہ رفتہ گرمیاں سردی کی جگہ لینے لگی ہیں. لاہور، ملتان،فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں سورج نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے. کڑکتی دھوپ کی وجہ سےگرم کپڑوں کی جگہ ہلکے پھلکے ملبوسات نے لے لی ہے. تاہم بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرارہے، سکردو، گلگت، مالم جبکہ اور بلوچستان کےشمالی علاقوں میں جمی برف موسم سرما کوالوداع کہنے کی اجازت نہیں دے رہی. کئی روز گزرنے کے باوجود بند راستے کھل نہیں سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،،،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری بڑھنے کا امکان ہے. ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن