وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کینسرکےباعث اٹھاون برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

Mar 06, 2013 | 17:40

خصوصی رپورٹر

صدر ہوگوشاویز گزشتہ ماہ کیوبا میں کینسر کےعلاج کے بعد ملک واپس پہنچے تھے لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ وطن واپسی پر مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہونے کےباعث صدرشاویز ایک ماہ تک منظرعام سےغائب رہے۔ واضح رہےکہ صدر شاویز کے کینسر کی تشخیص جون دو ہزار گیارہ میں ایک سرجری کے دوران ہوئی تھی جس کےبعد انکے چار آپریشن کئےگئے۔ چودہ سال تک وینزویلا کی صدارت کا منصب سنبھالنے والے ہوگو شاویز دوہزاربارہ کے صدارتی انتخابات میں تیسری مدت کیلئےصدرمنتخب ہوئے تاہم کینسر کے موذی مرض نے انہیں حلف اٹھانے کی مہلت نہ دی۔ رواں سال جنوری میں کیوبا میں زیرعلاج ہونےکےباعث صدر شاویز کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی تھی۔ انہیں بیماری کےباعث حزب اختلاف کی جانب سے اقتدار سے الگ ہونے کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ اپوزیشن نے ہوگوشاویز کے عہدہ صدارت نہ سنبھالنے پر وینزویلا کی اعلیٰ عدالت سے ملک میں دوبارہ انتخابات کیلئے رابطہ بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں