مالدیپ کےسابق صدر محمد ناشید کو اپنے دور حکومت میں مقامی عدالت کے جج کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

Mar 06, 2013 | 18:38

پولیس حکام کےمطابق مالدیپ کی مقامی عدالت نے جج کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھنے پر سابق صدر محمد ناشید کو عدالت میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ عدالتی حکم عدولی پر مالدیپ پولیس نے محمد ناشید کو گرفتار کیا اور اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ سابق صدر محمد ناشید پر جرم ثابت ہوگیا تو وہ رواں سال ستمبر میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کیلئے نااہل ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں