الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کمیشن نے عام انتخابات کے اخراجات کے سلسلے میں وفاقی حکومت سے فوری طور پر پانچ ارب ننانوے کروڑ روپے مانگے ہیں تاکہ شفاف الیکشن کو ہر لحاظ سے ممکن بنایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق کل وفاقی سیکرٹری خزانہ عبدالخالق چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے جس میں وفاقی حکومت کی جانب سےکمیشن کو الیکشن کے اخراجات کے لیے مزید ادائیگی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ ارب ننانوے کروڑ روپے کی رقم سے بیلٹ باکس،سٹیشنری ،بیلٹ پیپرز اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے فوری طور پر الیکشن کمیشن کو دو ارب روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت سے الیکشن کے اخراجات کے لیے پانچ ارب ننانوے کروڑ روپے مانگ لیے، کل سیکرٹری خزانہ چیف الیکشن کمشنر سے بھی ملاقات کریں گے۔
Mar 06, 2013 | 20:14