لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ملازمین کی مراعات اعلیٰ عدلیہ کے ملازمین کےبرابرکرنےسےمتعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

Mar 06, 2013 | 20:38

سٹی رپورٹر

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ملازمین کی تنخواہ اور مراعات ماتحت عدلیہ کے ملازمین سے کئی گناہ زیادہ ہیں،جب کہ ماتحت عدلیہ کے عملے پر کام کا دباو بھی زیادہ ہے لیکن انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ملازمین کو عدالتی الاونس دیا جا رہا ہے مگر ماتحت عدلیہ کے ملازم اس الاونس سے محروم رکھے گئے ہیں،امتیازی سلوک کے برابر ہے،درخواست گزار کےوکیل نےاستدعا کی کہ ماتحت عدلیہ کےملازمین کو بھی اعلیٰ عدلیہ کےبرابر تنخواہ اور مراعات دینےکاحکم جاری کیاجائے،فاضل جج نے وکیل کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی

مزیدخبریں