لاہورہائیکورٹ نے ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈز کے اجراء کے خلاف دائردرخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈذ سیاسی رشوت کے طور پر دئیے جاتے ہیں۔ ارکان اسمبلی کا کام صرف قانون سازی کرنا ہے، گلیاں اورسڑکیں بنوانا نہیں۔ درخواست گزارنے کہا کہ ارکان اسمبلی فنڈزلے کراسے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں جس سے ترقیاتی کام بھی مکمل نہیں ہوپاتے اورعوام کومسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عوامی مفاد کے پیش نظرارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزجاری کرنے سے روکنے کاحکم دیا جائے۔ عدالتی وقت ختم ہونے کی بناء پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن