پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم نے سلیکٹرزسلیم جعفر، اظہرخان اورفرخ زمان کی مشاورت کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 33 کرکٹرزکے ناموں کی لسٹ چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف کوبھجوائی ہے۔ ذرائع کے مطابق بوم بوم شاہد آفریدی اورسابق کپتان شعیب ملک کوبی کیٹیگری جبکہ کامران اکمل اوروہاب ریاض کوسی کیٹیگری میں شامل کیاگیاہے۔ جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹرنسیم اشرف کی آنکھ کے تارے محمد سمیع اورفواد عالم کوماہانہ اعزازیہ دینےکی سفارش کی گئی ہے۔ آل رائونڈرعبدالرزاق، عمران نذیر، یاسرعرفات ،حماد اعظم اوربابراعظم کانام لسٹ میں شامی ہی نہیں۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کو پیش کی جانے والی فہرست کے مطابق اے کیٹیگری میں محمد حفیظ، مصباح الحق،عمر گل، سعید اجمل یونس خان اورعبدالرحمان، بی کیٹیگری میں شاہد خان آفریدی، شیعب ملک، عمر اکمل، اسد شفیق، عمران فرحت اورناصرجمشید جبکہ سی کیٹیگری میں کامران اکمل، وہاب ریاض، احمد شہزاد، محمد عرفان، جنید خان، سہیل تنویر، رضاحسن اورذوالفقاربابرشامل ہیں۔ ماہانہ اعزازیہ کیلئے محمد سمیع، خرم منظور، احسان عادل، راحت علی، خالد لطیف، محمد طلحہ، عثمان قادر، سمیع اسلم، ضیاالحق اوراکبررحمان کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کوچیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد دورہ جنوبی افریقہ سے واپسی پرسینٹرل کنٹریکٹ سے نوازاجائے گا۔