مکرمی! برقی توانائی کے بچران پر قابو پانے کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کے کول منصوبوں کے اعلان کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ یہ منصوبہ جات عوامی امنگوں کے ترجمان اور قومی ضروریات ہیں۔ توانئی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے یہ اہم اقدامات ہیں جس پر میاں محمد شہباز شریف دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کوئلے کی قیمت تیل و گیس کی نسبت ہمیشہ مستحکم رہی ہے۔ کوئلے کی قیمت مستحکم رہنے کے باعث 6000 میگاواٹ بجلی کی قیمتوں میں بھی استحکام رہے گا۔ پنجاب میں مقامی ضروریات کے لئے کسی حد تک شمسی توانائی بھی پیدا کی جا سکتی ہے۔ دوسرے صوبے بھی حکومت پنجاب کی تقلید کریں تاکہ نہ صرف وفاق پر بوجھ کم ہو بلکہ توانائی کا دیرینہ بحران بھی حل ہو جائے۔ (میاں محمد اختر، ابوسعدیہ سید جاوید علی شاہ۔سیالکوٹ)
کوئلہ سے توانائی کا بحران حل ہو سکتا ہے
Mar 06, 2014