بر طا نیہ : برقعہ پوش مسلم خاتون کو ’’گاربیج‘‘ سے تشبیہ دینے پر ٹوری پارٹی کا کونسلر معطل

لندن (آن لائن) برقعہ پوش مسلم خاتون اور بچی کو گاربیج کے تھیلوں سے تشبیہ دینے پر برطانیہ کی ٹوری پارٹی کے کونسلر کرس  جو ہاننائیڈز    کو معطل کردیا گیا ہے۔ وہ اگلے بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔   غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے   مطا بق کرس  جو ہاننائیڈز نارتھ لندن کے علاقے انفیلڈسے کونسلرمنتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے برقعہ پوش خاتون اوربچی کی تصویرکو سماجی ویب سائٹ پرشیئرکرتے ہوئے بچی کو قریب پڑے گاربیج کے تھیلے سے تشبیہ دی تھی۔ ٹوری پارٹی نے انہیں بارہ ماہ کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے اور مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی انہیں  ٹکٹ نہ دینے کااعلان کیا ہے۔ کنزریٹوپارٹی کے منتخب کونسلر کی جانب سے ایسے بیان پر مسلم کمیونٹی نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن