پارلیمنٹ ہائوس، وزیر اعظم سیکرٹریٹ ایوان صدر سپریم کورٹ اور حساس تنصیبات پر خفیہ کیمرے نصب

Mar 06, 2014

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کچہری میں خود کش بم دھماکوں کے بعد وزارت داخلہ کے حکم پر پارلیمنٹ ہائوس، وزیر اعظم سیکرٹریٹ ،ایوان صدر ،سپریم کورٹ اور حساس تنصیبات پر خفیہ کیمرے نصب کر دیئے گئے ۔بدھ کے روز سیکرٹری داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خصوصی ہدایت کی جس کے بعد سپریم کورٹ ،پارلیمنٹ ہائوس،پارلیمنٹ ،ایوان صدر ،وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت اسلام آباد کے خارجی اور داخلی راستوں  پرکیمرے نصب کردیئے گئے ۔سیکرٹری داخلہ تمام اہم تنصیبات پر کیمرے نصب کرنے کے بعد وزیر داخلہ کو حتمی رپورٹ پیش کریں گے ۔

مزیدخبریں