شراب پر ٹیکس سے حاصل رقم حرام حلال بجٹ میں شامل نہ کی جائے، جے سالک کی سپریم کورٹ میں درخواست

Mar 06, 2014

اسلام آباد (ثنا نیوز) کنوینر ورلڈ مینارٹی الائنس سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جے سالک نے شراب کے ٹیکس کو قومی بجٹ میں شامل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں از خود  نوٹس کیلئے درخواست دیدی جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں شراب کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ حرام کی کمائی سے ملک میں بے برکتی اور نخوست پھیلی ہوئی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملہ پر غور کیا جائے اور متعلقہ محکموں کو حکم جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں