راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صدر بیرونی پولیس کے چونترہ کے علاقے میں چھاپے اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے واپس لانے کے موقع پر پانچ نامعلوم کار سواروں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گرفتار ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس ٹیم کا سربراہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے حملہ آور ملزمان کی تلاش اور شناخت کیلئے علاقے بھر میں ناکہ بندیاں کرلیں۔