اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے ملتان سے رکن قومی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے جمشیددستی کا خاندان منشیات فروشی کا دھندہ کرتا ہے اس دھندے پر ان کے خاندان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج ہیں، اگر کمیٹی نے مجھے بلایا تو جمشید دستی کے خلاف تمام ثبوت پیش کر دوں گا، پارلیمنٹ لاجز میں جمشید دستی کے لئے لائی گئی ایک لڑکی کو پولیس نے پکڑا تو اس نے کہا کہ یہ میری بیوی ہے، اب یہ ارکان پارلیمنٹ کو بدنام کرنے کے لئے شراب کی بوتلیں اکٹھی کر کے میڈیا میں پیش کر رہے ہیں، گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان ڈوگر نے کہا کہ جمشید دستی کا بھائی ممتاز عادی مجرم ہے۔
جمشید دستی کا خاندان منشیات فروشی کا دھندہ کرتا ہے ‘کمیٹی نے بلایا تو تمام ثبوت پیش کردونگا: سردار عرفان ڈوگر کا دعوی
Mar 06, 2014