نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے خطے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھوک، افلاس ، غربت اور بے روزگاری کیخلاف منظم جدوجہد سے ہی اس خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے جس کے لئے تمام ممالک کو مشترکہ اور موثر اقدامات اٹھانا ہونگے ۔ میانمر میں جاری بیمسٹک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی اور مشرقی ایشیائی خطے میں اب بھی کئی چیلنج ہیں جن سے بھارت سمیت تنظیم میں شامل ملکوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے: من موہن سنگھ
Mar 06, 2014