اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق اور جان و مال کو تحفظ دینے کی پابند ہے۔ اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اور آئین کے تحت ان کے حقوق دینے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صدر گزشتہ روز اقلیتوں کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس کی قیادت بشپ ٹرن رابنسن کر رہے تھے۔ وفد میں بشپ آف کانیٹر بری برطانیہ بھی شامل تھے۔ صدر نے پاکستان کی مالی اور معاشی ترقی کے لئے اقلیتوں کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ حکومت ان کی فلاح اور بہبود کے لئے ہر اقدام کرے گی۔ دریں اثنا پاکستان میں میانمار کے سفیر سان منٹ نے بھی گزشتہ روز ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور میانمار کے تعلقات کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں میں عوامی رابطے مستحکم کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔
صدر ممنون