کرزئی کے بھائی صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے: افغان وزیرخارجہ کا انکشاف

Mar 06, 2014

کابل(این این آئی+اے پی اے)افغان وزیرخارجہ زلمے رسول نے انکشاف کیاہے کہ افغان صدر کر زئی کے بھائی آئندہ صدارتی انتخابات کیلئے اپنی نامزدگی واپس لے لیں گے ،افغان وزیرخارجہ زلمے رسول نے اپنے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں مزید کہا کہ حامد کر زئی کے بھائی قیوم کرزئی اور وہ ایک باہمی اتحاد قائم کرنے کے بارے میں غور و خوض کر رہے ہیں تاکہ مشترکہ طور پر اپوزیشن امیدوار کا مقابلہ کیا جا سکے۔ دوسری طرف افغان سیکورٹی فورسز نے بدھ کو کابل 350 کلومیٹر دور شمالی صوبے سری پل میں حکومت مخالف شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کے دوران 2 طالبان کو شہیدکر دیا جبکہ فورسز نے طالبان جج کو گرفتار کرلیا۔ 

مزیدخبریں