خصوصی افراد سے امتیازی سلوک کرکے آئین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے: چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کے حقوق اور ان کے لئے قلیل  بجٹ کئے جانے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر اٹارنی جنرل پاکستان اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کونوٹس جاری کرتے ہوئے اپریل کے دوسرے ہفتے تک تفصیلات طلب کر لی ہیں دوران سماعت چیف جسٹس تصدق جیلانی نے ریمارکس  دیئے کہ خصوصی افراد بھی اس ملک کے شہری ہیں ان سے امتیازی سلوک کرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ خصوصی افراد کو آئین پاکستان کے تحت حقوق حاصل ہیں مرکزی اور صوبائی حکومتیں بتائیں کہ وہ خصوصی افراد کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہیں انہیں معاشرے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جس کا ازالہ ہونا چاہئے۔ جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...