تونسہ: ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دو بچے جاں بحق، انکی نانی زخمی

تونسہ شریف‘ ریتڑہ (نامہ نگار ) تونسہ کے علاقہ بستی بولانی کے نزدیک ہینڈگرنیڈ پھٹنے سے دوکمسن بھائی جاںبحق انکی نانی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے بچوں کے والدین کو گرفتار کر لیا۔ عصمت اللہ میرانی کے گھر میں ایک بوری میں ہینڈ گرنیڈ پڑا ہوا تھا۔ 12سالہ عنایت اللہ اور 8 سالہ کلیم اللہ نے بوری کو کھولا تو کھلونا سمجھ کر ہینڈ گرنیڈ سے کھیلتے ہوئے پن کھینچ لی جس سے زور دار دھماکہ ہوا  جس کے نتیجے میں دونوں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے  جبکہ کمرے میں موجود بچوں کی نانی حاجرہ بی بی زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریتڑہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ایس ایچ او ریتڑہ افتخار قریشی نے بتایا ہے کہ گھر میں دھماکہ خیز مواد تھا۔ بچوں کے والد عصمت اللہ میرانی اور اسکی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...