اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد سے 25 ہزار ڈالرز مالیت کی غیر قانونی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق قواعد کے تحت ایک شخص 10 ہزار ڈالرز سے زائد رقم باہر نہیں لے جا سکتا۔ شارجہ جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم متحدہ عرب امارات ہنڈی ڈیلر کیلئے کام کرتا ہے۔