لاہور (نمائندگان) زیادتی کے متعدد واقعات میں چھٹی جماعت کے طالب علم سمیت، 9 سالہ بچی اور 6 خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ کے نواحی گائوں نظام پورہ دیوا سنگھ میں تین مسلح اوباشوں سمیع، سلیمان وغیرہ نے محنت کش محمد حسین کی 15 سالہ بیٹی (ش) کو گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کے والدین شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ ملزمان نے بہانے کا گھر کا دروازہ کھلوا کر لڑکی کو زبردستی اٹھا کر قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں اس سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سانگلہ ہل کے نواحی چک 17 میلی برجی میں 2 اوباش نوجوانوں سجاول عرف کاکا اور عثمان عرف ظفر نے چھٹی جماعت کے طالب علم عثمان کو اغوا کے بعد حویلی میں لے جاکر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی چیخ و پکار پر ملزمان فرار ہوگئے۔ عثمان کے بھائی نے مقدمہ کیلئے درخواست دیدی۔ دیگرواقعات میں فیصل آباد میں 2 بہنوں سمیت 4 لڑکیوں جب کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بٹالہ کالونی کے رہائشی ندیم کی بھتیجیاں(ش) اور (ر) ملزمان عثمان وغیرہ چار افراد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ کے زاہد فاروق کی بیٹی (ل) کو ملزم اویس نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چک جھمرہ کے علاقہ چک 113ج۔ب کی رہائشی خاتون بھائی بی بی کی بیٹی کو ملزمان ایوب وغیرہ چار افراد نے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شکرگڑھ میں اوباش نوجوان نے میٹرک کی طالبہ (ک) سے زیادتی کی جبکہ اس کا ساتھی ویڈیو بناتا رہا۔ شاہ غریب پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ ہیڈ مرالہ میں اوباش نوجوان نے 9 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ کے ایس ایچ او جاوید یعقوب ناگرہ نے بچی کے والد شوکت کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
چھٹی جماعت کے طالب علم اور 9 سالہ بچی سمیت 7 خواتین سے زیادتی
Mar 06, 2014