ملکی جغرافیائی حیثیت ہمارے لئے اثاثہ، رابطے بڑھا کر تبدیلیاں لا سکتے ہیں: سرتاج عزیز

Mar 06, 2014

اسلام آباد (اے این این) قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے ملکی مفاد کیلئے پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیوں پر زور دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی بہت اہم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت دوسرے ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت ہمارے لئے ایک اثاثہ ہے اور ہم تجارت اور توانائی کے رابطوں کو فروغ دے کر خطے میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں