اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے چین میں مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹ و دیگر مشکلات کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں سیکرٹری خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرکے 17 مارچ تک رپورٹ جمع کرائیں۔گزشتہ روز چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر مشین ریڈایبل نوید خان ترین پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ ہدایت
چین میں پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر مشکلات ‘سپریم کورٹ کا سیکرٹری خارجہ کو بیجنگ سفارتخانے سے رابطہ کرنے 17 مارچ تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
Mar 06, 2014