کراچی (این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اختر نے ذیشان الدین قتل کیس میں اسکی بیوی شافعہ اور رینجرز اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او نیو کراچی کو توہین عدالت کی درخواست پر 6مارچ کو طلب کرلیا۔ مقتول ذیشان الدین کی بہن تسنیم شاہد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل جاوید اختر کی عدالت میں دائر درخواست میں بتایا کہ اسکے بھائی ذیشان الدین کے قتل کیس میں ایس ایچ او عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے مقتول کے لواحقین کو ہراساں کررہے ہیں جبکہ عدالت مقدمے کا حکم دے چکی۔ لٰہذا عدالت ایس ایچ او نیو کراچی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ عدالت نے ایس ایچ او نیو کراچی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 6مارچ کو طلب کرلیا۔