لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خان نے کہاہے کہ اگر وزیرستان میں کوئی آپریشن ہوا تو اس کا پنجاب میں بڑا ردعمل ہونے کا خدشہ نہیں‘ وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے پنجاب میں رد عمل کے حوالے سے ہم تمام احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک توڑنے کیلئے سرچ آپریشن ہورہے ہیں ‘ یہ تاثر غلط ہے کہ پنجاب میں طالبان کے ہمدرد موجود ہیں یا انکی فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ تاثر بھی رد کردیا کہ یہاں ایسے مدارس ہیں جہاں طالبان کی کامیابی کی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔
وزیرستان میں آپریشن ہوا تو پنجاب میں بڑے ردعمل کا خدشہ نہیں : رانا ثنا ء اللہ
Mar 06, 2014