افتخار چودھری نے اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے منصوبے کیخلاف فیصلہ دیا تھا: بلاول

کراچی(اے پی اے+نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سابق چیف جسٹس کہتے ہیں کہ نواز حکومت نے میرے عدالتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے اعلان پر عملد درآمد نہیں کیا"۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سابق چیف جسٹس کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے شہر کو محفوظ بنانے کے منصوبے کیخلاف فیصلہ دیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس افتخار چوہدری نے سیف سٹی پراجیکٹ کو سبوتاژ کیا، کیا یہ حکومتی معاملات میں مداخلت کے مترادف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ چیف جسٹس کا کام تھا؟ایک اور پیغام میں بلاول نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق ہم پر قرض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان نے کچہری ایف ایٹ میں خود کش حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا مگر تحقیقات سے ثابت ہو رہا ہے کہ تحریک طالبان ہی اس حملے میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے والے دہشت گرد جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ان دہشتگردوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ حکومتی غلط پالیسیوں کے باعث پورے ملک میں سوگ کا عالم ہے۔

ای پیپر دی نیشن