آر اے بازار بارہ کہو دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ قاری منصور مخالف گروپ کے ہاتھوں مارا گیا: ذرائع کا دعویٰ

Mar 06, 2014

شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) آر اے بازار بارہ کہو دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ شمالی وزیرستان میں مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق قاری منصور‘ ندیم عباس گروپ کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا‘ ندیم عباس گروپ نے قاری منصور کے بھائی کو اغوا کیاتھا۔ قاری منصور بارہ کہو میں کئی سال تک مقیم رہا۔ ملزم ڈی ایس پی راجہ ثقلین کے قتل میں 8 سال اڈیالہ جیل میں رہا۔

مزیدخبریں