سعد رفیق کیخلاف مقدمات خارج کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کر دی مقدمات سیاسی بنیادوں پر تھے: مؤقف

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میںوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف مشرف دور میں درج مقدمات خارج کرانے کیلئے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کر دی۔ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سے دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق کیخلاف سال2004ء میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت 2مقدمات تھانہ لوہاری گیٹ میں درج کئے گئے تھے۔ ان مقدمات کا ٹرائل گزشتہ 10برسوں سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر التواء ہے اور ان مقدمات میں آج تک کوئی گواہ اور ثبوت سامنے نہیں آیا۔ یہ مقدمات پرویز مشرف کے حکم پر سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے لہٰذا فاضل عدالت انسداد دہشت گردی کی عدالت کو ٹرائل کارروائی روکنے کی ہدایت جاری کرے جبکہ پولیس کو بھی مقدمات کے اخراج کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...