لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازسرفرازاحمد کو قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی۔ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سرفرازاحمد کی وقاریونس یا مصباح الحق سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی جسے اْنہوں نے دل پر لے لیا اور اب انہیں نشان عبرت بنانے کے لئے لگے ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کی ہدایات کے باوجود سرفرازاحمد کو موقع نہیں دیاگیا۔ ناصر جمشید مسلسل فلاپ ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس پر اعتماد برقرار ہے۔ ، حتیٰ کہ چیف سلیکٹر وقار یونس نے تو یہاں تک کہہ دیاکہ سرفراز احمد اوپنر بھی ہیں ، اْنہیں معلوم نہیں تھا۔اس بیان سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ آخر کیونکر چیف سلیکٹر سرفرازاحمد کے کھیل سے ہی ناواقف ہیں۔ تین میچوں میں ناصر جمشید ایک ہی سٹائل میں پل شاٹ کھیلتے ہوئے آئوٹ ہوئے بیٹنگ کوچ کیا کررہے ہیں، گرینڈ فلاور سے بھی پوچھنا چاہیے کہ آپ سات لاکھ روپے کس چیز کے لے رہے ہیںاور عین ممکن ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی سرفراز کو ٹیم میں شامل نہ کیاجائے بلکہ یونس خان کو دوبارہ واپس لے آئیں اور اوپننگ صہیب مقصودیا کسی اور سے کرالی جائے۔
وقاریونس، مصباح الحق سے تلخ کلامی ‘سرفرازاحمد کونشان عبرت بنادیا
Mar 06, 2015