گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کی عدالت نے وکلاء کی جا نب سے دائر رٹ پٹیشن پر چیئرمین پاکستان کر کٹ بو رڈ ،چئیر مین ایگزیکٹو با ڈی اور چیف سلیکٹر کو عدالت طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد اقبال کی عدالت میں منظور قا در بھنڈر سمیت دیگر وکلا ء نے رٹ پٹیشن دا ئر کر تے ہو ئے مو قف اختیار کیا تھا کہ پا کستان کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خا ن کے کیسینو میں جا نے سے ان سمیت پو ری قوم کے جذبات مجر وح ہو ئے ہیں۔چیف سلیکٹر نے معا فی ما نگ کر اعتراف جرم بھی کر لیا ہے اس لئے انہیں فو ری طور پر کام سے روکا جا ئے اور ان کیخلاف فو جداری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا ئے۔ رٹ پٹیشن میں وکلا ء نے معین خان کو کر کٹ بو رڈ کے خر چ پر فیملی سمیت ٹیم کے ہمراہ بیرون ملک بھجوانے پر چیئر مین کر کٹ بو رڈ شہر یا ر خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کو نسل نجم سیٹھی کیخلاف بھی کا روائی کا مطا لبہ کیا ہے جس پر کارروائی کر تے ہو ئے فا ضل جج نے چئیر مین کر کٹ بو رڈ شہر یا ر خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کونسل نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر معین خان کو 15 ما رچ کو عدالت طلب کرتے ہوئے ایس ایچ او سول لا ئن سے بھی رپو رٹ طلب کر لی ہے۔