گوہاٹی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں عدالت نے جیل میں ورلڈکپ کی نشریات دکھانے کیلئے کیبل لگانے کا حکم دیدیا۔ جج اے کے گوسوامی نے کہا کہ ورلڈکپ کی نشریات دیکھنا قیدیوں کا بھی حق ہے۔ 5دن میں جیل میں کیبل نصب کی جائے تاکہ قیدی ورلڈکپ کے میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔ عدالتی حکم کے بعد کیبل لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وہ عدالتی احکامات کے پابند ہیں۔ 7 قیدیوں اور مقامی قبائلی کونسل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ قیدیوں کو جیل میں ورلڈکپ کی نشریات دکھانے کیلئے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔