لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اکثر وفاقی وزراءکو ”عمران فوبیا“ ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کا بھانڈہ پھوٹ جائے گا۔ دریں اثناءعبدالعلیم خان نے 9 مارچ کو عمران خان کے لاہور میں شاندار استقبال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں شعیب صدیقی، میاں حامد معراج، جمشید اقبال چیمہ، ظہیر عباس کھوکھر، ڈاکٹر زرقا، ڈاکٹر جویریہ، عائشہ خالد عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس کے صدور سید راشد ریاض اور ثانیہ کامران اور سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسز سارہ احمد بھی موجود تھے۔
وزراءکو ”عمران فوبیا“ ہو چکا ہے: عبدالعلیم خان
Mar 06, 2015