رم جھم کے باوجود حکومتی اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہائوس میں کھنچے چلے آئے

Mar 06, 2015

نواز رضا۔۔۔پارلیمنٹ کی دائری

جمعرات کو دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل اور خواتین کی دو نشستوںپر انتخاب ہوا، پولنگ قومی اسمبلی کے ہال میں منعقد ہوئی ،سینیٹ کی دو نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوا، ہلکی ہلکی بارش کے باجود پارلیمنٹ ہائوس میں غیر معمولی رونق دیکھنے میں آئی، پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں میدان مار لے، سینیٹ انتخابات قومی اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کاسٹ کیا۔ جب کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حسب معمول پارلیمنٹ ہائوس کے عقبی راستے سے ایوان میں اور آخری وقت ووٹ ڈال کر چلے گئے، تحریک انصاف کے 2منحرف ارکان گلزار خان اور مسرت زیب نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان میں سینٹ انتخابات میں سینئر مسلم لیگی رہنما سردار یعقوب ناصرکی شکست پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے رپورٹ طلب کر لی۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم کو سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔ وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی ‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ وزیر اعظم سے مسلسل رابطے میں رہے اور انہیں سینٹ انتخا بات کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ کرتے رہے۔

مزیدخبریں