اسلام آباد (آن لائن) سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری آرڈیننس اگر غیر قانونی قرار دے دیا گیا تو نواز شریف کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے۔ فاٹا سینٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس غیرقانونی و غیرآئینی ہے، ذمہ دار وفاق اور صدر ہیں۔ انہوں نے مزےد کہا کہ الیکشن کمشن بااختیار ہے، آئینی ذمہ داری پوری کرے، ملک و قوم کے ساتھ مذاق کرنیوالوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔
کنور دلشاد
سینٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس غیر قانونی قرار دیا گیا تو نوازشریف کو حکومت چھوڑنا پڑسکتی ہے: کنور دلشاد
Mar 06, 2015