اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم + نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کے انتخابات میں وزیراعظم نواز شریف، سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم، (ق) لیگ کے پرویز الٰہی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی سمیت درجنوں ارکان اسمبلی نے ووٹ نہیں ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوا زشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے کی وجہ سے جبکہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کراچی میں اپنے بھائی عبدالرحمن جمالی کی علالت کی وجہ سے سینٹ کے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکے۔