موجودہ سینٹ کا آخری ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت کی طرف سے طلب کیا گیا موجودہ سینٹ کا آخری ہنگامہ خیز اجلاس (آج) جمعہ سے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا‘ سینیٹرز کے انتخاب میں ہونے والے معاملات زیر بحث آئینگے‘ چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ قبل ازیں سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے گزشتہ روز ختم ہونے والے اجلاس کو 11مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ‘ نئے سینیٹرز کی حلف برداری اور چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے لئے اجلاس 12 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ شام چیئرمین سینٹ نے غیر متوقع طور پر سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...