پاکستان افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کی نئی کوشش میں مصروف ہو گیا: بی بی سی

اسلام آباد (نیٹ نیوز/ بی بی سی) پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کی ایک نئی کوشش میں مصروف ہے۔ بی بی سی کے مطابق اپنی نوعیت کے یہ پہلے مذاکرات رواں ماہ کسی بھی وقت متوقع ہیں۔ ان کے لیے چار مقامات پر غور ہو رہا ہے جس میں اسلام آباد اور کابل کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور چین شامل ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ پاکستان مصالحت کی کوشش میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ممکنہ مذاکرات اسی وقت کامیاب ہوں گے جب تمام طالبان دھڑے یعنی حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ اس میں شامل ہوں۔ ’کسی ایک کو باہر رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پاکستان اس ساری کوشش میں جس کا مقصد امن ہے اپنا کردار ادا کرے گا۔ اس میں ہمارا اگر کہیں اثر ہے تو ہم اسے مثبت طریقے سے ضرور استعمال کریں گے۔‘

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...