امریکہ سے تعلقات چاہتےہیں لیکن ملک کے مفادات کو اولین ترجیح دیتےہیں: چوہدری نثار

Mar 06, 2015 | 17:18

خصوصی نامہ نگار

 اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراورامریکی سفیر رچرڈ اولسن کےدرمیان ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صوتحال  اور افغان طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا،،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے مفادات کو اولین ترجیح دیتا ہے،امریکہ سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک  کو قریب لانے میں مدد ملے،اس موقع پر امریکی سفیررچرڈ اولسن نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے حالیہ دورہ امریکہ کو کامیاب قراردیتےہوئے پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں کی تعریف کی-
 
 

مزیدخبریں