کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق ایف سی کو دئیے گئے پولیس اختیارات کی مدت گزشتہ دنوں ختم ہو گئی تھی جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں توسیع کا نوٹیفکیشن دو تین روز میں جاری کیا جائے گا۔
کوئٹہ: ایف سی کو حاصل پولیس کے اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع
Mar 06, 2016