لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عمران کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر انکوائری میں نیب کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ شہبازشریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔ تمام اداروں کو ہر دور میں اپنے فرائض اور ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے‘ شفاف اور غیرجانبدارانہ احتساب ترقی کا باعث ہوتا ہے۔ عمران غلط بیانی سے کام نہ لیں‘ وزیراعلیٰ شہبازشریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں۔ شہبازشریف چیئرمین نیب کی تہہ دل سے عزت کرتے ہیں۔