لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ میں لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کا سرکاری اجلاسوں کی صدات کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار منیر احمد کے وکیل محمد اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان ایک یونین کونسل کے چیئرمین ہیں اور انکو سرکاری اجلاسوں کی صدارت کا کوئی استحقاق نہیں۔ وہ اپنے تمام سابق عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔ حکومت اور خواجہ حسان سے وضاحت طلب کی جائے کہ وہ سرکاری اجلاسوں کی کس حیثیت سے صدارت کررہے ہیں اور کیا مراعات لے رہے ہیں۔
خواجہ حسان کا سرکاری اجلاسوں کی صدارت کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
Mar 06, 2016