7 سالہ بچی کو ملازمہ بنا کر رکھنے کی ملزمہ کی ضمانت منظور

Mar 06, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن عدالت نے سات سالہ بچی کو گھر میں ملازمہ بنا کر رکھنے کے مقدمہ میں ملوث صائمہ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ صائمہ بی بی کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس نے سات سالہ بچی کو گھر میں ملازمہ بناکر رکھا ہوا تھا۔

مزیدخبریں