نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست جارجیا میں خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹور میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ ڈاکو کولڈ ڈرنک خریدنے کے بہانے داخل ہوا۔ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے ڈاکو کے سر پر ہتھوڑے مار مار کر اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔