اروند کیجریوال اگلے برس ادبی فیسٹیول میں شرکت کیلئے کراچی آئینگے، دعوت قبول کرلی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کراچی ادبی فیسٹیول میں شرکت کیلئے اگلے سال پاکستان آئینگے۔ انہوں نے فیسٹیول انتظامیہ کی طرف سے بھجوایا گیا دعوت نامہ قبول کر لیا۔ کیجریوال مہمان خصوصی کے طور پر ادبی فیسٹیول میں شرکت کرینگے۔ وزیراعلیٰ دہلی نے تقریب کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ میں ضرور کراچی جائونگا، ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔ واضح رہے اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ دہلی منتخب ہونے کے بعد کوئی غیرملکی دورہ نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن