انقرہ/ واشنگٹن (آئی این پی) غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکی کی پولیس کی طرف سے دارالحکومت استنبول میں حزبِ اختلاف کے زمان اخبار کو عدالت کی جانب سے ریاستی کنٹرول میں دیئے جانے کے چند گھنٹوں بعد اس کے دفاتر پر چھاپہکی امریکہ نے مذمت کی ہے۔ پولیس گزشتہ رات گئے زمان اخبار کی عمارت میں داخل ہوئی اور اس نے دفتر کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی ،ربٹ کی گولیاں چلائیں۔ زمان اخبار کا تعلق امریکہ میں مقیم اسلامی رہنما فتح اللہ گولن کی حزمت تحریک سے ہے، حکومت حزمت تحریک کو دہشت گرد گروپ قرار دیتی ہے جس کا مقصد صدر رجب طیب اردوگان کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ ترک حکومت پر صحافیوں کے خلاف ناروا سلوک کی وجہ سے عالمی دبائو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے ترک حکومت کی جانب سے زمان اخبار کو ریاستی کنٹرول میں لیے جانے کی مذمت کی ہے۔