اسلام آباد (این این آئی) قدرتی آفات سے نمٹنے کا قومی ادارہ صنعتوں میں حادثات کی صورت میں مربوط ردعمل کیلئے ایک مشق کریگا جس کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے عمل کو جانچنا ہے۔ اس بات کا فیصلہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اینگرو فرٹیلائزر اور فوجی فرٹیلائزر کے نمائندوں نے اجلاس کو موجودہ حفاظتی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی۔