وزیراعظم خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پرسوں نئی قومی پالیسی کا اعلان کریں گے

Mar 06, 2016

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم منگل کو خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نئی قومی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ یہ بات انسانی حقوق کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر بیرسٹر ظفراللہ نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کا اعلان خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ خصوصی مشیر نے کہا کہ نئی پالیسی خواتین کے سماجی حقوق اور معاشی استحکام یقینی بنائے گی اور کام کی جگہ پر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں ملیں گی۔

مزیدخبریں